مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ریاست راجستھان میں 22 علاقے خالی کروالئے ہیں جبکہ اس علاقہ میں دوہزار سے زائد خندقیں بھی کھود ی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج نے ٹینک اور میزائل بٹالین کو بھی علاقے میں اتاردیا ہے،دوسو سے زائد میزائل بردار ٹینکوں کے ساتھ ساتھ جسلمیر باڑ میر کے علاقوں میں بھارتی افواج نے اپنے ذخیروں کو محفوظ بنانے کے لئے زیر زمین سیف ہاﺅسز کی نگرانی کا کام اسپیشل کمانڈوز کے سپرد کر دیا ہے جبکہ راجستھان میں اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زاہد فوج کو لانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں ۔ باڑ میر پر راج باہنی کو لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ہندوستان نے ریاست راجستھان میں 22 علاقے خالی کروالئے ہیں جبکہ اس علاقہ میں دوہزار سے زائد خندقیں بھی کھود ی گئی ہیں۔
News ID 1867404
آپ کا تبصرہ